ابنا: صہيوني ریاست کي فوج لاجسٹک اور ٹيکنالوجي شعبے کے سربراہ جنرل کوبي باراک نے اعتراف کيا ہے کہ حزب اللہ سے کسي بھي طرح کي جنگ کي صورت ميں جنگ کا دائرہ اسرائيل کے اندر پھيل جائے گا - اسرائيلي فوج کے جنرل کوبي باراک نے کہا کہ اگر حزب اللہ کے ساتھ جنگ ہوئي تو اس صورت ميں روزانہ اسرائيل پر بارہ سو ميزائيل گريں گے- انہوں نے کہا کہ جنگ شروع ہوتے ہي اسرائيلي فوج کے حساس ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے بہت ہي سنگين اور ٹھيک نشانے پر ہوں گے - مذکورہ اسرائيلي کمانڈر نے کہا کہ جنگ کي صورت ميں حزب اللہ اسرائيل کے تمام اہم مراکز پر خواہ وہ کسي بھي علاقے ميں ہوں حملہ کرے گي جس کے نتيجے ميں اسرائيلي فوج کو بھاري جاني نقصان ہوگا۔صہيوني حکومت کے داخلي محاذ کے کمانڈر آيال آئزنبرگ نے بھي خبردار کيا ہے کہ اسرائيل کے رہائشي اور فوجي علاقوں کي حفاظت کے لئے اسرائيل نے آہني گنبد نامي جو دفاعي منصوبہ تيار کررکھا ہے وہ حزب اللہ کے ميزائيلي حملوں کے مقابلے ميں غير موثر ثابت ہوگا۔آيال آئزنبرگ نے کہاکہ اسرائيل کا آہني گنبد نامي سسٹم صرف کسي حدتک ہي اسرائيل کي فوجي اور اسٹريٹجک تنصيبات کي حفاظت کرسکتا ہے - مذکورہ صہيوني جنرل نے کہا کہ آہني گنبد نامي اسرائيلي سسٹم حزب اللہ کے ميزائيلي حملوں کے مقابلے ميں بہت سے اہم اور حساس مراکز کي حفاظت کرنے ميں ناکام رہے گا - اسرائيلي جنرل آيل آئزنبرگ نے بھي کہا کہ حزب اللہ روزانہ ايک ہزار سے زائد ميزائل فائر کرنے کي توانائي رکھتا ہے۔ اس درميان بيگن- سادات تھنک ٹينک نے بھي اعتراف کيا ہے کہ اسرائيل کے آئرن ڈوم نامي سسٹم ميں بہت سي خامياں پائي جاتي ہيں اور وہ حزب اللہ اور حماس کے ميزائيلوں کا مقابلہ کرنے کي توانائي نہيں رکھتا - بيگن سادات تھنک ٹينک نے کہاکہ مذکورہ اسرائيلي سسٹم صيہوني فوج کي توانائي ميں اضافے کا باعث نہيں بن سکا ہے اور اس نے اسرائيلي فوج کو اتني توانائي اور صلاحيت نہيں پہنچائي ہے جتني اسرائيلي فوج کو ضرورت تھي - مذکورہ تھنک ٹينک نے صيہوني حکومت کے اسٹريٹجک ماہرين کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائيل کے آہني گنبدکي صلاحيتيں محدود ہيں اور سرحدي علاقوں ميں يہ سسٹم ان ميزائيلوں کو نہيں روک سکتا تو جو سرحد پار سے اسرائيل کے اندر فائر کئے جائيں گے۔ اس درميان دفاعي ماہرين نے ابھي حال ہيں فاش کيا ہے نومبر دوہزار بارہ ميں غزہ پر آٹھ روزہ اسرائيلي جنگ کے دوران اس کا آہني گنبد بالکل ناکارہ ثابت ہوا - واشنگٹن ميں مشرق قريب کے ريسرچ سينٹر کے سربراہ جفري وائٹ نے بھي کہا ہے کہ آہني گنبد نے کبھي اسرائيل کے مد نظر اس کي فوجي بالا دستي کو ثابت نہيں کيا ہے- انہوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ کي طرف سے بڑي تعداد ميں ميزائيل فائر کئے گئے تو يہ سسٹم کبھي بھي حزب اللہ کا مقابلہ نہيں کرپائے گا اور يہ وہ اسٹريٹجي ہے جس کے بارے ميں حزب اللہ پہلے ہي کہہ چکي ہے کہ وہ ممکنہ جنگ کي صورت ميں اس کو استعمال کرے گي۔...../169
4 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406142
صہيوني ریاست کے ايک سينيئر فوجي کمانڈر نے حزب اللہ کے مقابلے ميں تل ابيب کي ناتواني کا اعتراف کيا ہے۔